خانہء چشم کے معنی
خانہء چشم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا + نَہ + اے + چَشْم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خانہ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم |چشم| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٥ء میں "دیوان راسخ دہلوی" میں مستعمل ملتا ہے۔, ١ - آنکھوں کے بیچ کا حصہ جس میں آنکھ کا ڈھیلا ہوتا ہے، حلقہ۔
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ
خانہء چشم کے معنی
١ - آنکھوں کے بیچ کا حصہ جس میں آنکھ کا ڈھیلا ہوتا ہے، حلقہ۔
خانہ چشم میں تم بیٹھو جو مردم بن کر میری سونے کی انگوٹھی میں نگینہ ہو گا (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٤٤)
٢ - کوئی غیر معمولی آنکھ کی شکل کا نشان۔
"جب وہ اور قریب ہوئیں تو دیکھا کہ ان میں سے دو کی پیشانیوں کے بیچ میں ایک ایک خالی خانہ چشم بنا ہوا تھا۔" (١٩٥٥ء، حیرتناک کہانیاں، ٢٩)