خبر رساں کے معنی
خبر رساں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَبَر + رَساں }
تفصیلات
iعربی سے ماخوذ اسم |خبر| کے ساتھ فارسی مصدر |رسائیدن| سے فعل امر |رساں| بطور لاحقۂ فاعلی لگانے سے مرکب |خبر رساں| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء کو "مختصر کہانیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اطلاع دہندہ","پیام رساں","پیغام بر","پیغام رساں","خبر پہنچانے والا","خبر دہندہ","سندیسا لے جانے والا","نامہ بر"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
خبر رساں کے معنی
١ - اطلاعات ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانے والا، ہر کارہ، ڈاکیہ، مخبر۔
"دوسرے شہروں کی خبروں یا تو دیر سے ملتی تھیں یا پھر خبر رساں طویل فاصلے طے کر کے خبریں لاتے تھے" (١٩٦٩ء، فن ادارت، ٣٣٤۔)
خبر رساں english meaning
a messengerone who gives information