خبر واحد کے معنی
خبر واحد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَبَر + وا + حِد }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خبر| کے ساتھ عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم صفت |واحد| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٦٧ء میں "نورالہدایہ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خبر واحد کے معنی
١ - [ حدیث ] وہ حدیث جسے ہر دور کے ایک راوی نے بیان کیا ہو، نیز خبر احاد۔
"امام شافعی کی فقہ کی بنیاد کے متعلق رسالہ صولیہ میں لکھا ہے . خبر واحد پر عمل کرتے ہیں اگر راوی ثقہ ہو۔" (١٩٦٩ء، سائنس اور فلسفہ کی تحقیق، ٤٢)