خبر گیری کے معنی

خبر گیری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَبَر + گی + ری }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خبر| کے ساتھ فارسی مصدر |گرفتن| سے فعل امر |گیر| بطور لاحقۂ صفت لگا کر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |خبر گیری| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٢ء کو "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اطلاع یابی","خبرداری (کرنا کے ساتھ)","دست گیری","دیکھیے (خبرداری)"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

خبر گیری کے معنی

١ - نگہبانی، خفاظت، دیکھ بھال، نگرانی۔

"مکھی. پھٹے حال تھا جیسے اس کی کوئی خبر گیری نہ کرتا ہو اور اپنے حالوں چھوڑ دیا گیا ہو" (١٩٨٥ء، افکار، مئی، ٥٥)

٢ - ابتدائی طبی امداد، زخمیوں کی مرہم پٹی۔

"جہاد میں زخمیوں کی خبر گیری اور سپاہیوں کی خدمت کرنا غیر مردوں سے بولنا . یہ باتیں میں حدیثوں سے ثابت کرتا ہوں" (١٨٩١ء، ایّامٰی، ٨)

٣ - سماعت، عدالتی فرائض کا بجالانا۔

"ہر مجسٹریٹ کو اخیتار ہے کہ . کسی مقدمۂ فوجداری کی خبر گیری کرے" (١٨٩٥ء، ایکٹ، ١٠، ٣٨١)

خبر گیری english meaning

taking care (of)looking (after)taking thought (of); managementprotectioncareaidsupport; informingspyinginforminginvademarch an army (against) attacksupport

محاورات

  • خبر گیری کرنا

Related Words of "خبر گیری":