خدا کے معنی

خدا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُدا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اپنی اصل حالت اور معنی کے ساتھ اردو میں مستعمل ہے ١٢٦٥ء کو "اردو میں نشوونما میں صوفیائے کرام کا کام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اللہ تعالیٰ","پہلوی خوتائی، ژند، قدھانا۔ جس کا اپنا قانون ہو","خود ہی آنے اور موجود ہونے والا","قائم بالذات","مرکبات کے آخیر میں آتا ہے جیسے ناخدا ، کتخدا","موجود بالذات","واجب الوجود"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : خُداؤں[خُدا + اوں (و مجہول)]

خدا کے معنی

١ - مالک، آقا۔

"اس نے مجرا کر کے کہا کہ عمرو دولت خدا کی بڑھے اور مہر انصاف . تا قیات جلوہ گر رہے" (١٨٠١ء، آرائش محفل، حیدر بخش حیدری، ٩)

٢ - [ مذہب ] بندے کے مقابل، خالق کائنات کا ذاتی نام اور خود اس کی ذات جس کے صفاتی نام ننانوے ہیں اور جو اپنی ذات و صفات کے ساتھ ہر جگہ موجود ہے، وہ ازل سے ہے ابد تک رہے گا، وہ یکتا ہے اور اس کا مثل کوئی نہیں، اللہ، ایشور، بھگوان۔

 تجلی راز فطرت میں محمدۖ کے سوا کیا ہے خدا کے بعد جو کچھ ہے محمدۖ ہی کا جلوا ہے (١٩٨٤ء، مرے آقا، ٦٤)

٣ - باکمال، ماہر۔

"بیدل ہائے بیدل . لیکن اس کا کیا علاج کہ تخیل کا بادشاہ ہے ندرت بیاں کا خدا ہے" (١٩٢٤ء، سالنامہ نگار (مکتوبات نیاز)، ٩٠)

٤ - [ مجازا ] جو کسی کا دست نگر نہ ہو، خود مختار، آزاد۔

 سراپا آرزو ہونے نے بندہ کر دیا ہم کو وگرنہ ہم خدا تھے گر دل بے مدعا ہوتے (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٢٩٠)

٥ - دیوتا، معبود۔

"میوزیم میں جاؤ ہزار ہاتصویریں پتھر کی ہیں تمام چیزوں کے خدا وہاں دیکھو گے" (١٨٨٠ء، تہذیب الخلاق، ٥٣)

خدا کے مترادف

رام[2], خداوند, جان آفرین, سائیں, الہ, اللہ, یزداں, مالک

آقا, آلہ, اللہ, ایشور, بھگوان, پرماتما, پرمیشر, پرمیشور, پروردگار, حاکم, خداوند, ربّ, صاحب, مالک

خدا کے جملے اور مرکبات

خدا کی یاد, خدا پرست, خدا ترس, خدا داد, خدا خوفی, خدائے سخن, خدا شناس, خدا اندیش, خدا بیں, خدا بینی, خدا پرستانہ, خدا پرستی, خدا ترسی, خدا خدا, خدا رسیدہ, خدا ساز, خدا فہمی, خدا کا گھر, خدا کی درگاہ, خدا کی لاٹھی, خدا کے ہاتھ, خدا نا ترسی, خدا نا ترس, خدا واسطے, خدا والے, خداداد, خدا باپ, خدا بندہ, خدابیں, خدابینی, خداپرستی, خداے مجازی, خدامشرب, خدا ناترس, خداناترسی, خدا نشناس, خدا کی پکڑ, خدا کی چکی, خدا کی چوری, خدا کی خدائی, خداپن, خدا جو, خدا چھوڑی, خداخانہ, خدا کی ماری, خدا کی مثال, خدا کی مرضی, خدا کے دین, خدا کے کام, خدا کے منکر, خدا گوئی, خدا گیر, خدا کا قہر, خدا کا لکھا, خدا کا نام, خدا کا نائب, خدا کا نور, خدا خدا کرکے, خدا سنوارا, خدا کا عذاب, خدا کے مارے, خدا لگی, خدا ناترسی, خدا واسطے کا, خدامست, خدانخواستہ, خدا نمائی

خدا english meaning

(lit.) "Having his own law"; the Supreme BeingGod; lordmasterrulerownerAllahbe in the throes of death khda| sha|kar-kho|re ko sha|kar hi de|ta hai PROV. he that eats good meal shall have a good meal khuda|-shinas|fear God and refrain from telling lies, etc. "khuda|-dad" ADJ. God-given "khuda| de|ta hai to chhap|par phar kar de|ta hai" PROV. a gift of God will make its way through stone walls "khuda|ra ADV. for God|s sakefor Heaven|s sake "khuda| rasi|dah"godGod , the Allmightygod SUF. ownergod-knowing person khuda| shina|sigodlinessgodlyknowledge of God huda| gha|rat ka|re CONJ. to hell with khuda| ka di|ya N.M. God|s gift khuda| ka karkha|nah N.M. the worldlordmay you (etc.) live long "khuda| sam|jhe" INT. May God punish him (etc.) curse on him (etc.) khuda| se lau|laga|naowner ; masterpietypiouspious (person)the supreme beingv.T. be devoted to Godv.T. take the name of Godvirtuous "khuda| (sala|mat) rak|khe" INT. May protect you (etc.)world affairs khuda| ka ghar

شاعری

  • بھلا ہوگا کچھ اِک احوال اس سے یا برا ہوگا
    مآل اپنا ترے غم میں خدا جانے کہ کیا ہوگا
  • نہ ہو کیوں غیرت گلزار وہ کوچہ خدا جانے
    لہو اُس خاک پر کن کن عزیزوں کا گرا ہوگا
  • اب تو جاتے ہیں بتکدے سے میر
    پھر ملیں گے اگر خدا لایا
  • وصل و ہجراں سی جو دو منزل ہیں راہ عشق کی
    دل غریب ان میں خدا جانے کہاں مارا گیا
  • تیغ ستم سے اس کی مرا سر جدا ہوا
    شکرِ خدا کہ حقِ محبت ادا ہوا
  • دامن وسیع تھا تو کاہیکو چشم ترسا
    رحمت خدا کی تجھ کو اے ابر زور برسا
  • کرتے ہی نہیں ترک بتاں طور جفا کا
    شاید ہمیں دکھلادیں گے دیدار خدا کا
  • وہ آگ ہورہا ہے خدا جانے غیر نے
    میری طرف سے اُس کے تئیں کیا لگا دیا
  • عزت اسلام کی کچھ رکھ لی خدا نے ورنہ
    زلف نے تیری تو زنار بندھایا ہوتا
  • اُس راہزن کے ڈھنگوں سے دیوے خدا پناہ
    اک مرتبہ جو میر جی کا جامہ لے گیا

محاورات

  • آبرو خدا کے ہاتھ ہے
  • آپ سے اچھا خدا
  • آپ سے خوب خدا
  • آپ ہمیں ہنسیں شان خدا
  • آد میاں گم شدند ملک خدا خر گرفت
  • آزادی خدا کی نعمت ہے
  • آگے خدا کا نام
  • آگے کی خدا جانے
  • آنکھیں خدا نے دیکھنے کو دی ہیں یا منہ پر دی ہیں
  • اب اس کا خدا ہی حافظ ہے

Related Words of "خدا":