خدا واسطے کے معنی
خدا واسطے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُدا + واس + طے }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خدا| کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم |واسطہ| کی جمع |واسطے| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٨٠ء میں "قصہ ابوشحمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے سبب","خواہ مخواہ"]
اسم
متعلق فعل
خدا واسطے کے معنی
١ - کسی ظاہری علت یا سبب کے بغیر، بلاوجہ، ناحق۔
"اس نے پھر فوج بھی جمع کر لی اور اب چھوٹی چھوٹی مسلمان بستیوں پر اندھیرے اجالے محض خدا واسطے چھاپے مارنے لگے۔" (١٩٢٨ء، حیرت دہلوی، حیات طیبہ، ١٠٤)
٢ - خدا کی خوشنودی کے لیے، حصول ثواب کے لیے۔
خدا واسطے دے کفن مومناں بہشتوں میں پھیرے گا، پاکے اونہاں (١٧٦٩ء، آخر گشت، ١٩٠)
خدا واسطے english meaning
acknowledgeadmit |A~قول|be convincedpurposeless enmity
شاعری
- ہمارا دوست تھا واعظ پہ آج غیر ہوا
غضب یہ ہے کہ خدا واسطے کا بیر ہوا
محاورات
- بلی خدا واسطے چوہا نہیں مارتی
- خدا واسطے بلی بھی چوہا نہیں مارتی
- خدا واسطے کا بیر
- خدا واسطےکی دشمنی