خدا کا گھر کے معنی
خدا کا گھر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُدا + کا + گَھر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خدا| کے ساتھ |کا| بطور اردو حرف اضافت لگانے کے بعد سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |گھر| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٤٥ء میں "کلیات ظفر" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- واحد غیر ندائی : خُدا کے گَھر[خُدا +کے + گَھر]
- جمع : خُدا کے گَھر[خُدا + کے + گَھر]
- جمع غیر ندائی : خُدا کے گَھروں[خُدا + کے + گَھروں (و مجہول)]
خدا کا گھر کے معنی
١ - مسجد، مسلمانوں کی عبادت گاہ۔
لیکن خدا کے گھر بھی نہ تھا امن کا مقام آئی ہوئی تھی بھیس بدل کر سپاہ شام (١٩٨١ء، شہادت، ١٥٩)
٢ - کعبہ اللہ، خانہ کعبہ۔
دنیا کے بت کدوں میں، پہلا وہ گھر خدا کا ہم اس کے پاسباں ہیں وہ پاسباں ہمارا (١٩٢٤ء، بانگ درا، ١٧٢)
٣ - [ مجازا ] دل، قلب، انساں۔
خدا مہر ملتا ہے صدق و صفا میں خدا کا ہے گھر چث کی بھاونا میں (١٩١٠ء، کلام مہر (سورج نرائن)، ٢٤١)