خدائی کے معنی

خدائی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُدا + ای }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خدا| کے ساتھ |ئی| بطور لاحقۂ اسمیت و صفت لگانے سے |خدائی| بنا۔ اردو میں بطور اسم اور شاذ بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خدا کی شان","خلق اللہ","کرد گاری"]

خُدا خُدائی

اسم

صفت ذاتی ( واحد ), اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : خُدائِیاں[خُدا + اِیاں]","جمع غیر ندائی : خُدائِیوں[خُدا + اِیوں (و مجہول)]"]

خدائی کے معنی

["١ - جس کو خدا نے پیدا کیا ہو، قدرتی۔"]

["\"قدرتی سبزہ زار اور خدائی مرغزاروں کو چھوڑ کر محلوں میں جا بیٹھا تھا\" (١٨٨٠ء، نیرنگ خیال، ٣٠:١)"]

["١ - خدا سے منسوب یا متعلق۔","٢ - ربانیت، الوہیت، خدا ہونا، بندگی کی ضد۔","٣ - صاصبی، آقائی۔","٤ - راج، حکمرانی۔","٥ - زمانہ، وقت۔","٦ - دنیا، جہان، کائنات۔","٧ - ماسواللہ، خلق اللہ۔","٨ - مخلوق، خلقت، عام لوگ، عوام الناس۔","٩ - خدا کی قدرت، شان، خداوندی، کرشمۂ قدرت۔"]

["\"زیوس کا یہ اندیشہ بے جانہ تھا کہ . انسان کہیں اس کی خدائی ہی سے منکر نہ ہو جائے\" (١٩٨٢ء، نوید فکر، ٢٤٨)"," خدائی اہتمام خشک و تر ہے خداوند خدائی درد سر ہے (١٩٣٥ء، بال جبریل، ٣٠)","\"اس کی آقائی اور خدائی کی نوعیت کیا ہے?\" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ١٧٥:٣)","\"پوپوں نے . اپنی اپنی جگہ پر شہنشاہانہ بلکہ خدائی کے اختیارات اپنے ہاتھ میں لئے تھے\" (١٩٣٢ء، سیرۃ النبی، ٢٢٨:٤)"," کیا خدائی ہے منڈانے لگے اب خط وہ لوگ دیکھ کے ڈھوڑی میں چھپ رہتے تھے جو نائی کو (١٨١٨ء، اشنا، کلیات، ١١١)"," پھر خلد بن گئی ہے خدائی مرے لیے اک حو روش کے دل میں نشیمن ہے آج کل (١٩٤٦ء، طیور آوراہ، ٥٥)"," ایک خالق اور خلقت بے شمار وہ خدا اور یہ خدائی واہ واہ (١٨٧٣ء، مناجات ہندی، ١٠٠)","\"جب پردہ اٹھا کر سامنے آتی، تو ساری خدائی اس کے سامنے سر کے بل گِر پڑتی ہے\" (١٩٤٠ء، الف لیلہ و لیلہ، ٧:١)","\"قطب صاحب کی سیر کرنے جائے تو جانبِ شرق تغلق آباد کا محل یا قلعہ دیکھے، وہاں اسے خدا کی خدائی یاد آجائے گی\" (١٩٠٣ء، چراغ دہلی، ٤٨)"]

خدائی کے مترادف

آقائی, بادشاہی, الوہیت

آقائی, امیری, بادشاہی, جہان, خاوندی, خداوندی, خلق, خلقت, دنیا, سنسار, شان, صاحبی, عالم, گیتی, لوگ, مالکیت, مخلوق, ملکیت

خدائی کے جملے اور مرکبات

خدائی فوجدار, خدائی دعوی, خدائی بانٹ, خدائی تقسیم, خدائی کا روگ, خدائی خراب, خدائی رات, خدائی رحم, خدائی شان, خدائی فوج, خدائی نمائی, خدائی والے, خدائی انسان, خدائی آواز, خدائی پلندا, خدائی خوار

خدائی english meaning

Divinedeliberatelydivinitydivinity ; divineN.F.*[P]the Godheadthe worldthoughtfully |A~قیام|while in one|s senses

شاعری

  • بتاں کے عشق نے بے اختیار کر ڈالا
    وہ دل کہ جس کا خدائی میں اختیار رہا
  • نہیں جہان میں کس طرف گفتگو ویسی!
    یہ ایک قطرہ خون ہے طرف خدائی کا
  • صندل جیسی رنگت پر قربان سنہری دھوپ کروں
    روشن ماتھے پر میں واروں سارا حُسن خدائی کا
  • آ شریکِ غم خدائی ہو
    اپنی وحدت میں گل رہا ہے کیا!
  • خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دے
    کہ اپنے سوا کوئی دکھائی نہ دے
  • یہ تو کیوں کر کہوں اقرار خدائی نہ رہا
    ہاں مسلمان مسلمان کا بھائی نہ رہا
  • زندگی پاتے ہی اعزاز وفا کو دیکھا
    آنکھ کھلتے ہی خدائی میں خدا کو دیکھا
  • بتوں کو ساری خدائی کی باتیں آتی ہیں
    یہ راہ و رسم محبت مگر نہیں معلوم
  • سورج کا پتہ پوچھتی پھرتی ہے خدائی
    بادل کو اس انداز سے گردوں پہ گھرا دیکھ
  • شوق ہے اس کو خود نمائی کا
    اب خدا حافظ اس خدائی کا

محاورات

  • اوپر کا دھڑ بھائی اور نیچے کا الخدائی
  • ایک دانو دو دانو تیسرا دانو خدائی دانو
  • بندگی میں خدائی قبول کرنا
  • بندگی میں خدائی کرنا
  • چندیں مدت خدائی کردی گاؤخر نہ شناختی
  • خدائی خوار پھرنا
  • خدائی خوار گدھے سوار
  • خدائی کرنا
  • خودی اور خدائی میں بیر ہے
  • ساری (١) خدائی ایک طرف فضل الٰہی ایک طرف

Related Words of "خدائی":