خدشہ کے معنی

خدشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَد + شَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ضرر پہنچانا","(خَدَش ۔ ضرر پہنچانا)","دل کی تکلیف"]

خدش خَدْشَہ

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : خَدْشے[خَد + شے]
  • جمع : خَدْشے[خَد + شے]
  • جمع استثنائی : خَدْشات[خَد + شات]
  • جمع غیر ندائی : خَدْشوں[خَد + شوں (و مجہول)]

خدشہ کے معنی

١ - فِکر، اندیشہ، کھٹکا، دھڑکا۔

"ناصر کو اس بات کا خدشہ ہے کہ رانی کا باپ آجائے گا" (١٩٧٥ء، خاک نشین، ٦٩)

٢ - خطرہ، ڈر۔

"اس بات کا خدشہ ظاہر ہوا کہ بیراج کی تعمیر سے مضافات کے علاوہ کوئی سیم و تھور کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے" (١٩٧٧ء، پاکستان کا معاشی جغرافیہ، ٥٦)

٣ - شک و شبہ، خلش، قباحت۔

"خلاصتہ التواریخ کے بیان سے کسی قسم کا شبۂ پیدا نہیں ہوتا اور نہ میرے نزدیک کوئی خدشہ پیدا ہوتا ہے" (١٩١٨ء، مقالات، شیرانی، ٢١٥)

٤ - رگڑ، کھرونچ، نشان۔

"میری احتیاط پر آفرین کہو کہ ایسی جانچ سنبھال کے ساتھ کنجی پھیرتا تھا کہ دونوں سوراخ خدشہ و خراش سے محفوظ رہیں" (١٨٨٧ء، موعظۂ، حسنہ، ٧٢)

٥ - [ ادبیات ] ستم، خامی، جھول۔

"غزل میں دو جگہ کچھ خدشہ ہے اس پر آپ غور کر کے خود ہی الفاظ بدل ڈالیں" (١٩٠٣ء، مکتوبات حالی، ٢٦)

خدشہ کے مترادف

خوف, ڈر, خطرہ

اندیشہ, بَل, بھَے, چوٹ, خراش, خطرہ, خلش, خوف, دہشت, شبہ, شک, ضرب, ظن, فکر, گمان, مروڑ, موچ, ڈر, کھٹکا, ہول

خدشہ english meaning

(Plural) خدشات khadashat|alarmanxiety ; worry [A]apprehensiondangerdoubt ; misgivingfear ; apprehensionhomicidemisgivingwilful murderworry

شاعری

  • جائے بے خدشہ غیرے کہ نہ تھا غیر نمود
    خط باطل سے لکھا دیکھا ہے واں صفحہ بود

Related Words of "خدشہ":