خزاں رسیدہ کے معنی

خزاں رسیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خِزاں + رَسی + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |خزاں| کے ساتھ فارسی مصدر |رسیدہ| سے مشتق صیغہ علیہ تمام |رسیدہ| بطور لاحقۂ صفت لگنے سے مرکب توصیفی |خزاں رسیدہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣٤ء کو "تین پیسے کی چھوکری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پرانے اور تجربہ کار","تنزل پذیر","خراب ہونا","زوال پذير ہونا","ہونے دیکھا یا تجربہ موسم خزاں"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خزاں رسیدہ کے معنی

١ - مرجھایا ہوا۔

"ہر برگ خزاں رسیدہ ایک چمن نظر آتا تھا" (١٩٣٤ء، تین پیسے کی چھوکری، ٣٠)

٢ - زیادہ عمر رسیدہ، سال خوردہ۔

"وہ بیوہ کے روپ میں . بدلی ہوئی عورت نظر آئیں.دل کشی و زیبائی خزاں رسیدہ ہو گئی ہے" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١١٦)

خزاں رسیدہ english meaning

decaying

شاعری

  • اب تو ہم اس کی آنکھ میں ہیں خار
    وجہ کیا ہے خزاں رسیدہ ہیں