خشک سالی کے معنی
خشک سالی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُشْک + سا + لی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |خشک| کے ساتھ فارسی اسم |سال| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت و کیفیت لگانے سے مرکب |خشک سالی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٥ء کو "جامع الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امساک باراں","بارش کا نہ ہونا","قحط پڑنا","قحط زدگی","وہ موسم جس میں حسب معمول بارش نہ ہوئی ہو","کال پڑنا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خشک سالی کے معنی
"سات سال خوشحالی کے بعد، خشک سالی کے سات برس آئیں گے اور جو غلہ جمع تم نے کر رکھا ہو گا وہ سب اس کو کھا جائیں گے۔" (١٩٧٢ء، آواز دوست، ٢٤٤)
"یہ (پروٹو پیٹرس : Protopterus) خشک سالی میں کیچڑ میں بِل بناتی ہے اور . برسات کی آمد تک زندگی گزارتی ہے۔" (١٩٦٥ء، معیاری حیوانیات، ٢١٢:٢)
"دوسرا حصہ اس خشک سالی کی نشانی، قحط الرجال کے یہ سات سال اتنے طویل ہو گئے ہیں۔" (١٩٧٢ء، آواز دوست، ٢٤٥)
خشک سالی english meaning
Drought; sterilityabove mentionedaforesaid
شاعری
- پھر وہی آنسوؤں کی بارش ہے
پھر وہی دل کی خشک سالی ہے!