خطیبانہ کے معنی

خطیبانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَطی + با + نَہ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خطیب| کے ساتھ |انہ| بطور لاحقہ صفت ملانے سے |خطیبانہ| بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل اور صفت مستعمل ہے ١٨٨٠ء میں "قمقام الاسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

["خطب "," خَطِیب "," خَطِیبانَہ"]

اسم

متعلق فعل

خطیبانہ کے معنی

١ - تقریر و وعظ کا انداز، ناصحانہ طرز خطاب۔

"تاریخ محض. ایک مبہم منتشر اور خطیبانہ مضمون ہے۔" (١٩٥٩ء، سید حسن برنی، مقالات، ٥٢)