خلا ساز پمپ کے معنی
خلا ساز پمپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَلا + ساز + پَمْپ }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خلا| کے ساتھ فارسی مصدر |ساختن| سے مشتق صیغہ امر |ساز| بطور لاحقہ فاعلی ملانے کے بعد انگریزی زبان سے ماخوذ اسم |پمپ| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧١ء میں "الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات"میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خَلا ساز پَمْپوں[خَلا + ساز پَم + پوں (و مجہول)]
خلا ساز پمپ کے معنی
١ - ایسا پمپ جس کے ذریعے کسی جگہ یا طرف میں خلاف پیدا کیا جائے۔
"انہوں نے دھات کی ایک فلامنٹ (Fiament) اور ایک پلیٹ کو شیشے کے ایک بلب میں داخل کیا جو ایک خلا ساز پمپ کے ساتھ ملا ہوا تھا۔" (١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٣)