خلا نورد کے معنی
خلا نورد کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خَلا + نَوَرْد }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |خلا| کے ساتھ فارسی مصدر |نوردیدن| سے مشتق صیغہ امر |نورد| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : خَلا نَوَرْدوں[خَلا + نَوَر + دوں (و مجہول)]
خلا نورد کے معنی
١ - خلائی جہاز میں پرواز کحر کے زمین کی کشش ثقل کے علاقے سے اوپر خلا میں جانے یا سفر کرنے والا شخص۔
"خلا نوردوں کی صحت کا خیال رکھنا اور خلا میں ان سے رابطہ قائم رکھنا سب خلائی انجینئرنگ کا حصہ ہیں۔" (١٩٨٥ء، جنرل سائنس، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ، حیدر آباد، ١٣)