خلاص کے معنی

خلاص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَلاص }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ملاوٹ سے بچا ہونا","(خَلَصَ ۔ ملاوٹ سے بچا ہونا)","چھوٹا ہوا","چُھوٹا ہوا","غلام کو آزادی","نجات یافتہ"]

خلص خَلاص

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

خلاص کے معنی

١ - آزاد، رہا، چُھوٹا ہوا۔

"ہم جدوجہد کرتے ہیں کہ مصائب خلقت کو مصیبت کے وقت میں کم کریں اور اس کو خلاص کریں۔" (١٩٠٧ء، کرزن نامہ، ١٠٥)

٢ - مبشارت سے فارغ، انزال کا ہو جانا۔

 یوں کر تو دیکھ ہوتی ہوں جلدی سے میں خلاص عریاں خدا کے واسطے ملنے سے تھم نہیں (١٩٣٨ء، کلیات عریاں، ٢٨)

٣ - فراغت، کام کا ختم ہونا، ختم۔

"خلاص اب کل تک یہ ٹاپک بند، افتخار نے جوش دلی سے کہا۔" (١٩٨١ء، راجہ گدھ، ٥٤٣)

٤ - رہائی، نجات، چھٹکارا۔

 دام سے تیرے موسمِ گل میں بلبلوں کو نہیں ہوا ہے خلاص (١٨٥٥ء، کلیات شیفتہ، ٣٩)

خلاص کے مترادف

آزاد, رہائی, ناجی

آزاد, آزادی, انزال, چھٹکارا, ختم, رہا, رہائی, فارغ, گلوخلاصی, معافی, ناجی, نجات, وارستہ

خلاص english meaning

Freeliberatedredeemed; doneoutblessedwater-carrier

شاعری

  • تیری بیعت میں معانی کا قدم ثابت رہے
    سیس اوپر بات صندل کا دھر کر غم تھے خلاص
  • تری بیعت میںمعانی کا قدم ثابت ہے
    سیس اوپر ہات صندل کا دھر کر غم تھے خلاص

محاورات

  • اخلاص جوڑنا
  • اخلاص سے اخلاص پیدا ہوتا ہے
  • با اخلاص
  • جڑ سے بیر پتوں سے (اخلاص) یاری
  • خلاص ہونا
  • خلاصہ کرنا
  • خلاصی پانا

Related Words of "خلاص":