خلاف کے معنی

خلاف کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خِلاف }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو بطور صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیچھے آنا","(اسم مذکر) جھوٹ","(خَلَفَ ۔ پیچھے آنا)","برخلاف اس کے","لغوی معنے پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا","موافق کا نقیض"]

خلف خِلاف

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

خلاف کے معنی

["١ - جھوٹ، غلط۔","٢ - اختلاف۔","٣ - مخالف، دشمنی، برخلافی۔","٤ - برخلاف ہونا، ایفا نہ کرنا (وعدہ وغیرہ کا)۔","٥ - [ علم الکلام۔ ] وہ علم جس میں اختلافی مسائل سے بحث ہوتی ہے، بحث و مناظر کا علم، علم الجدل، مناظرہ۔","٦ - پیچھے ہٹ کر کھڑا ہونا۔ (اردو قانونی ڈکشنری)"]

[" ہاں دیکھ تو یہ لاف گزاف اے ساقی یہ بات ہے کس درجہ خلاف اے ساقی (١٩٣٧ء، جنون و حکمت، ١٣١)","\"اس نے اطاعت کی تو فبہا ورنہ فوراً قتل کروں گا تم کو خلاف نہ ہو گا۔\" (١٩٠٢ء، طلسم نوخیز جمشیدی، ١٥٩:٣)"," ہر بشر ہم جنس کا دشمن ہے میرے کی طرح دیکھتا ہوں صورتِ شطرنج میں گھر گھر خلاف (١٩٠٧ء، دفتر خیال، ٧٠)"," چلایا ہاتھ مار کے زانو پہ ابن سعد زیبا دلاوروں کو نہیں ہے خلاف وعد (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٣٥٨:١)","\"فقہ اور خلاف میں یکتا تھا۔\" (١٨٩٥ء، تہذیب الاخلاق، ٣٥:٢)"]

["١ - برعکس، ناموافق، برخلاف۔","٢ - بے جا، نامناسب۔","٣ - جھوٹا (وعدہ وغیرہ)۔","٤ - مخالفت، دشمن۔","٥ - اختلاف کرنے والا، ناموافق رائے رکھنے والا۔"]

["\"کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف حکومت کی کارروائی اس جماعت کے عمل کا ردعمل ہو گا۔\" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٥)","\"جب خداوند نے تقدیر کی تو اب آپ کو شک لانا خلاف ہے کیونکہ خداوند کبھی کسی سے جھوٹ نہیں بولتے ہیں۔\" (١٨٩٦ء، لعل نامہ، ٢٣٦:١)"," وعدے تھے سب خلاف جو تجھ لب سے ہم سنے یہ لعل قیمتی دیکھو جھوٹا نکل گیا (١٧٥٦ء، آرزو، (نکات الشعراء، ٢١٨:٢))"," اس رسم و راہ پر تو بگڑتے ہیں بار بار کیا جانے کیا ہو دل سے وہ ہو جائیں گر خلاف (١٩٠٣ء، سفینۂ نوح، ٧٠)","\"بیوی کو کسی امیر کے یہاں نہ جانے دیتا، مینا بازار کے آنے کے بھی خلاف تھا۔\" (١٩٢٥ء، مینابازار، شرر، ٩٣)"]

خلاف کے مترادف

دشمن, کذب, الٹ, متناقض, الٹا

اختلاف, اُلٹ, الٹا, برخلاف, برعکس, جھوٹ, دروغ, دشمن, دشمنی, ضد, متضاد, مخالف, مخالفت, مستزاد, معکوس, ناسازگار, نامساعد, ناموافق, نقیض

خلاف کے جملے اور مرکبات

خلاف قانون, خلاف ورزی, خلاف اختیار, خلاف صحائف, خلاف طبع, خلاف قیاسی, خلاف گوئی, خلاف مصلحت, خلاف نالش

خلاف english meaning

Contraryopposite; oppositioncontrariety; hostilityenmity; the contrary of truthfalsehood; in opposition (to)contrary (to)adverse(to)against(to) opposition or contrarietycontraryhostilityin oppositionopposed ; contraryoppositionstrain every nerveversus

شاعری

  • ہم نے جو کچھ اُس سے دیکھا سو خلاف چشم داشت
    اپنا عزرائیل وہ جانِ مجسم ہوگیا
  • تم اور ہم سے محبت تمہیں خلاف خلاف
    ہم اور اُلفتِ خوبِ دگر دروغ دروغ
  • آج کل کاہے کو بتلاتے ہو گستاخی معاف
    راستی یہ ہے کہ وعدے ہیں تمہارے سب خلاف
  • میر خلاف مزاج محبت موجب تلخی کشیدن ہے
    یاد موافق ملجاوے تو لطف ہے چاہ مزا ہے عشق
  • ہَوا خلاف تھی موسم کا ذائقہ تھا تلخ
    ہر ایک شے کو مگر خوش گوار تَونے کیا
  • منہ دھورہی تھی خون گروہ خلاف سے
    اس کو وضو مباح تھا آب مضاف سے
  • آج کل کاہے کو بتلائے ہوگستاخی معاف
    راستی یہ ہے کہ وعدے ہیں تمھارے سب خلاف
  • کی ہے حرکت خلاف آئیں
    پتھر کا ہو نصف جسم پائیں
  • باہم تمھارے عشق میں یہ پھوٹ پڑگئی
    آنکھوں سے دل خلاف ہے دل سےجگر خلاف
  • ہم بھی خلاف وضع گوارا کریں اگر
    کچھ ہم میں اور غیر میں تشخیص واں نہیں

محاورات

  • خلاف راے سلطاں راے جستن ۔ بخون خویش باید دست شستن
  • رائے کے خلاف ہونا
  • زمانہ برخلاف ہونا
  • زمانے کی ہوا برخلاف ہونا
  • شرع کے ‌خلاف ‌ہونا
  • عقل کے خلاف اعلان جنگ ہونا
  • قدم راہ مروت سے خلاف دھرنا
  • ہوا برخلاف ہونا
  • ہوا خلاف ہونا

Related Words of "خلاف":