خلافت کے معنی
خلافت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خِلا + فَت }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["وارث ہونا","(خَلَفَ ۔ وارث ہونا)","بادشاہت مسلمانوں کی","جانشینی نبی یا بادشاہ کی","خلیفہ کا عہدہ","شرعی طرزِ حکومت","عہدۂ خلیفہ","منصبِ خلیفہ","ولایتِ عہد","ولی عہدی"]
خلف خِلافَت
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : خِلافَتیں[خِلا + فَتیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : خِلافَتوں[خِلا + فَتوں (و مجہول)]
خلافت کے معنی
خلافت ازل سے ہے شیدائے تاج یہ وہ راج راجے کہ نازاں ہے راج (١٨٦٨ء، شکوہ فرنگ (اورینٹل کالج میگزین، جون، ٢٣:١٩٧٣))
"جناب منشی صاحب نے مولوی اشرف علی . اور نوشہ خاں صاحب کو خلافت عطا فرمائی" (١٩٢٩ء، تذکرہ کاملان رام پور، ١٣٧)
"فرمایا،"خلافت" (یعنی خلافت راشدہ) میرے بعد تیس برس ہو گی پھر بادشاہی ہو جائے گی" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ٦٤١:٣)
"مولانا نے . ملک کے طول و عرض کا دورہ کیا اور خلافت کمیٹی کی شاخیں قائم کیں" (١٩٨٦ء، جنگ، کراچی، ٢١ جولائی : ٣)
خلافت کے جملے اور مرکبات
خلافت راشدہ, خلافت ارضی, خلافت معنوی, خلافت نامہ
خلافت english meaning
Deputy-shiplieutenancy; the office or dignity of caliph; imperial dignitymonarchy (especially the succession of princes who ruled at Damascus and Baghdad from the time of Mohammad to that of Hulaku Khan)Caliphatedignity of a caliphfulfilment of promisehonouring one|s word [A~وفا]successionthe office of a caliphthe office or dignity of a caliphvicegerancy
شاعری
- خلافت سو خیرالنسا جسے
جتی بانواں پر عنایت دے - اے شہ اقلیم شوکت السلام
رونق تخت خلافت السلام - سلطان نہ کہا بصد لطافت
یہ چار ہیں عنصر خلافت - بروزی ہے نبوت قادیاں کی
برازی ہے خلافت قادیاں کی - نسیم فیض وجود نے دکھائیں خوش خرامیاں
خلافت اس پہ مفتخر‘ وہ کیں خوش انتظامیاں - موالیاں سب کرو خوشیاں کہ آیا دن خلافت کا
خلافت دے رسول آپی بیاں کیتے شرافت کا - نبی کو خلافت دی نائب کیا
نبی کو کیا خاتم الانبیا - ہے بعد نبی کون علی سے اولا
ناحق کا خلافت کے لیے ہے رولا