خمیدہ کے معنی

خمیدہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَمی + دَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان مصدر |خمیدن| سے مشتق صیغۂ حالیہ تمام |خمیدہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بَل کھایا ہُوا","جھکا ہوا","خم دار","خَم دار","راہ راست سے منحرف","مَسخ شُدہ","مڑا ہوا","مُڑا ہُوا","وہ جو سیدھا نہ ہو","کوزہ پوشت"]

خمیدن خَمِیدَہ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خمیدہ کے معنی

١ - خم کھایا ہوا، مڑا ہو، ٹیڑھا، کجی لیے ہوئے۔

"جپسم کا ذخیرہ یہاں شمال، جنوب کی طرف خمیدہ پہاڑیوں میں مستعمل ملتا ہے۔" (١٩٨٣ء، معاشی جغرافیہ پاکستان، ١٧٢)

٢ - جھکا ہوا، کبڑا۔

"اپنی خمیدہ کمر کے ساتھ کسی گوشے میں خستہ بیٹھے ہوں گے۔" (١٩٨٤ء، زمین اور فلک اور، ٤٨)

٣ - کسی کے آگے ادب سے جھکا ہونا، سرنگوں۔

"جو آپ سید کے آگے خمیدہ ہوا۔" (١٩٣٤ء، حیات محسن، ٥٥)

خمیدہ کے مترادف

ٹیڑھا, کج, ترچھا

آڑا, پُرخم, ترچھا, جھکا, خَمیدہ, سرنگوں, منحنی, موڑ, ٹيڑھا, ٹیڑھا, ٹیڑھی, کبڑا, کُبڑا, کج

خمیدہ کے جملے اور مرکبات

خمیدہ کار

خمیدہ english meaning

curvedbentcrookedawry(ped. مربیٰ murab|ba)preserved fruit [A~ مربیٰ ]

شاعری

  • عمامہ ہے مُوذنِ مسجد کہ بار خر
    قد تو ترا خمیدہ ہو محراب سا ہوا
  • سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا
    قدِ خمیدہ نے سُوے زمیں اشارت کی
  • ہم قد خمیدہ سے آغوش ہوئے سارے
    پر فائدہ تجھ سے تو آغوش وہ خالی ہے
  • گراجو پاؤں پر اوس شہسوار گے میں ضعیف
    تن خمیدہ زلف گے جو جیو جاكے الكا
  • فد خمیدہ سے کر شام تاک کجا قئام
    بھرے گا خلقہ١ صفت١ باں تو دربدر
  • رہے گستہ عنان نفس بھی پیری میں
    خمیدہ ہو کے بشر پائے در رکاب رہا
  • فدِ خمیدہ سے کر شرم تا کجا قائم
    پھرے گا حلقہ صفت یاں تو دربدر ہوتا
  • سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا
    قد خمیدہ نے سوئے زمیں اشارہ کیا
  • سوال میں نے جو انجام زندگی سے کیا
    قد خمیدہ نے سوئے زمیں اشارت کی
  • ہے کہکشاں بھی ڈر سے خمیدہ کماں کی طرح
    سینہ چرا رہی ہے زمیں آسماں کی طرح

Related Words of "خمیدہ":