خواجہ کے معنی

خواجہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خا (و معدولہ) + جَہ }سردار

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["امیر سوداگر","انصار کی اولاد کا لقب","توران میں سادات کا لقب","توران میں سادات کا لقب اور ہندوستان میں وہ شخص جس کی ماں سیدانی اور باپ شیخ ہو","خوجہ قوم کا لقب","عام طور پر خوجہ کہتے ہیں","مالک خانہ","وہ شخص جو پیدائشی عضو تناسل نہ رکھتا ہو","کشمیریوں کا لقب","ہندوستان میں وہ شخص جس کی ماں سیدانی ہو اور باپ شیخ"],

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : خواجے[خا (و معدولہ) + جے]
  • جمع : خواجے[خا (و معدولہ) + جے]
  • جمع غیر ندائی : خواجوں[خا (و معدولہ) + جوں (و مجہول)]
  • لڑکا

خواجہ کے معنی

١ - صاحب و مالک، آقا، سردار، حاکم۔

 یہ عشق ہی تھا کہ محمود نے ایازی کی نہیں تو خواجہ کو کیا تھی غلام سے نسبت (١٩٤٧ء، نوائے دل، ٧٦)

٢ - توازن میں سادات کا لقب۔ (فرہنگ آصفیہ؛ نوراللغات)

"کشمیری بھانڈ کی اولاد خواجہ کیسے بن گئی۔" (١٩٤٣ء، دِلی کی چند عجیب ہستیاں، ٧)

٣ - وہ شخص جس کی ماں سیدانی اور باپ شیخ ہو (برصغیر میں)۔

"جسولنیاں خواجے باہر کی عرض معروض بادشاہ سے کر رہی ہیں۔" (١٨٨٥ء، بزم آخر، ١١)

٤ - وہ شخص جس کے خصیے نکال دیئے گئے ہوں، جس کے عضو تناسل نہ ہو، خصی مرد، ہیجڑا۔

٥ - امیرسوداگر۔ (جامع اللغات)

خواجہ حسن خواجہ احمد

خواجہ کے مترادف

آقا, قائد

آقا, حاکم, خداوند, سربرآوردہ, سربراہ, سردار, سرور, سرکردہ, سید, شیخ, صاحب, قائد, مالک, مہتمم, نپُنسک, نگران, ہیجڑا

خواجہ کے جملے اور مرکبات

خواجہ تاش, خواجہ تاشی, خواجہ خضر, خواجہ زادگی, خواجہ زادہ, خواجہ سرا, خواجۂ اختراں, خواجہ پرستی, خواجۂ ہند

خواجہ english meaning

Lordmasterowner; a man of distinctiona respectable mana gentleman; a rich merchanta man of distinctiona mastera rich merchanttycoonKhwaja

شاعری

  • خواجہ نصیر الدین جنے سائیاں پیو بنائے
    جیو کا گھونگھٹ کھول کر پیا مکھ آپ دکھائے
  • خاکبوسی کو جھکا ہوں تو دھڑکتے دل سے
    میرے خواجہ‘ مرے خواجہ کی صدا آئ ہے
  • حبیب خدا خواجہ کائنات
    ہوئے اوس نے نا بود لات و منات
  • خواجہ نصیرالدین جس نے سائیاں پیو بنائے
    جیو کا گھونکٹ کھول کر پیا مکھ آپ دکھائے
  • حضرت بابا فرید الدین شہ گنج شکر
    خواجہ مسعود زہد الا نبیا کے واسطے
  • نہ بیع کر مری با خواجہ شکم پرور
    کہ تجھ سوا نہ کوئی بندہ پروری جانے
  • خواجہ نصیر الدین جنے سائباں پیو بنائے
    جیو کا گھونگھٹہ کھول کر پیا مکھ آپ دکھائے
  • صفات بو قلموں لا تعد ولا تحصیٰ
    ثناے خواجہ سے معذور ہیں زبان و قلم
  • صفات بو قلموں لا تعد‘ لا تحصیٰ
    ثنائے خواجہ سے معذور ہیں زبان و قلم
  • وہ ہیں سلطان ہند اور میں بھی ہوں اک بردہ ہندی
    تن خاک مہند، خواجہ اجمیر کو سونپا

محاورات

  • پیٹ ہے یا خواجہ خضر کی زنبیل
  • چہ ‌علی ‌خواجہ ‌چہ ‌خواجہ ‌علی
  • خواجہ آنست کہ باشد غم خدمتگارش
  • خواجہ خضر بیڑا پار
  • خواجہ داند بہائے شاخ نبات
  • خواجہ ہند کا راجہ دکھ دلدر بھاجا
  • مری بھیڑ خواجہ خضر کے نام
  • موئی بھیڑ خواجہ خضر کے نام
  • ناؤ ‌خضر ‌نے ‌ڈبوئی۔ ‌ناؤ ‌کس ‌نے ‌ڈبوئی ‌خواجہ ‌خضر ‌نے

Related Words of "خواجہ":