خواہش کے معنی
خواہش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خا (واؤ معدولہ) + ہِش }
تفصیلات
iفارسی مصدر |خواستن| کا حاصل مصدر |خواہش| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["چاہنا","(خواستن ۔ چاہنا)","مقصد (رکھنا۔ کرنا۔ ہونا کے ساتھ)"]
خواستن خواہش
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : خواہِشیں[خا (واؤ معدولہ) + ہِشیں (ی مجہول)]
- جمع استثنائی : خواہِشات[خا (واؤ معدولہ) + ہِشات]
- جمع غیر ندائی : خواہِشوں[خا (واؤ معدولہ) + ہِشوں (و مجہول)]
خواہش کے معنی
"وہ زیادہ سے زیادہ دو منٹ وہاں ٹھہرتی تھی مگر . تپ دق کے بوڑھے مریض کے اندر زندہ رہنے کی خواہش میں اضافہ کر دیتی تھی۔" (١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ٦٧)
"جب زیادہ خواہش نے زور کیا تو دست درازی شروع کی۔" (١٩٠٢ء، آفتاب شجاعت، ٣٥:١)
"اگر خواہش ہوتی نوش فرماتے اور اگر رغبت نہ ہوتی تو چھوڑ دیتے۔" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ٦)
"خواہش ہماری فطرت فعلی کا ایک اظہار ہوتی ہے ظاہر ہے کہ اس کی تشریح مرضی یا رجحان سے کرنی ہو گی۔" (١٩٤٠ء، اصول نفسیات، ٢:٣)
یک بار بر نہ آئی اس سے امید دل کی اظہار کرتے کب تک یوں بار بار خواہش (١٨١٠ء، میر، کلیات، ٤٣٣)
خواہش کے مترادف
چاہ, مراد
آرزو, احتیاج, ارمان, اشتیاق, تمنا, چاہ, حاجت, حسرت, خواست, درخواست, ذوق, رضا, رغبت, شوق, ضرورت, طلب, مدعا, مراد, مرضی, مطلب
خواہش english meaning
Wishdesirewillinclination; requestdemand.(Plural)خواہشاتkhahishatdemandprayerrequestwish
شاعری
- سبز ہوتی ہی نہیں یہ سرزمیں
تخمِ خواہش دل تُو بوتا ہے کیا - خدا جانے کہ کیا خواہش ہے جی کو
نظر اپنی نہیں ہے مہرو کیں پر - رکھتی ہے مجھے خواہش دل بسکہ پریشان
درپے نہ ہو اس وقت خدا جانے کہاں ہوں - سمجھا ہے یہ کہ مجھ کو خواہش ہے زندگی کی
کس ناز سے معالج میری دوا کرے ہے - اس سفر میں دیکھ گل جاتا ہے مٹی کا بدن
مجھ سے ملنے کی نہ خواہش کر نہ برساتوں میں آ - بار بار اُس کی ملاقات کی خواہش کرنا
عمر بھر سانپ کو سینے سے لگا رکھنا ہے - سانحہ یہ ہے کہ میں نے تجھے پاکر کھویا
ورنہ مجھ کو بھی کہاں تھی تری خواہش ایسی - شاید کوئی خواہش روتی رہتی ہے
میرے اندر بارش ہوتی رہتی ہے - خواہش کا نام عشق تھا‘ نمائش کا نام حُسن
اہلِ ہوس نے دونوں کی مٹی خراب کی - خواہش پہ مجھے ٹوٹ کے گرنا نہیں آتا
پیاسا ہوں مگر ساحلِ دریا پہ کھڑا ہوں