خود اعتمادی کے معنی

خود اعتمادی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُد (واؤ معدولہ) + اِع (کسرہ ا مجہول) + تِما + دی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ لفظ |خود| کے ساتھ عربی سے مشتق اسم |اعتماد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ اسمیت و کیفیت لگانے سے مرکب |خود اعتمادی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٨ء کو "حالاتِ سرسید" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اعتبارِ ذات","اعتمادِ ذات","اعتمادِ نفس"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

خود اعتمادی کے معنی

١ - اپنے قول یا عمل کو موثر اور مفید سمجھنے کا احساس، ذاتی رائے یا طاقت پر، بھروسا ہونے کا یقین۔

"طفیل میں شیر کی دبی دبی تندی ہے، غصہ ہے، خود اعتمادی ہے۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٥٣)

شاعری

  • فراز ظلم ہے اتنی خود اعتمادی بھی
    کہ رات بھی تھی اندھیری‘ چراغ بھی نہ لیا