خرچہ کے معنی

خرچہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خَر + چَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خرچ| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقہ تصغیر لگانے سے |خرچہ| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٣ء کو "اخبار مفید عام" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["زر صرف شدہ","مقدمہ کا خرچ یا لاگت (پانا ۔ دینا۔ لینا۔ ملنا۔ وصول کرنا یا ہونا کے ساتھ)","مقدمہ کا صرف"]

خَرْچ خَرْچَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : خَرْچے[خَر + چے]
  • جمع : خَرْچے[خَر + چے]
  • جمع غیر ندائی : خَرْچوں[خَر + چوں (و مجہول)]

خرچہ کے معنی

١ - خرچا۔

"ایک ہی جواب دیتا تھا کہ ابھی مجھے اس کے خرچے کی ضرورت ہی نہیں پڑی" (١٩٨٣ء، سفر مینا، ١٧٩)

٢ - [ قانون ] مقدمہ کا صرف، مقدمہ کی لاگ، وہ رقم جو فریقین نے محض نفسِ مقدمہ پرصرف کی ہو۔

"مگر مدعی کو اپنا خرچہ خود ہی اپنی جیب سے ادا کرنا پڑے گا" (١٩٤٥ء، مبادی قانون، فوجداری (ترجمہ)، ٢٥)

خرچہ english meaning

Expenses; costscharges; costs of a Law-suit(rare) quarter (of town)alleycostscosts of a law-suitexpenseslanestreet

محاورات

  • خرچہ داند بہائے قند و نبات
  • خرچہ دلانا
  • رنڈیوں کی خرچی اور وکیلوں کا خرچہ پیشگی دیا جاتا ہے
  • گاؤں خرچ یا خرچہ۔ گاؤں کا اٹھاؤ

Related Words of "خرچہ":