خود سوزی کے معنی
خود سوزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُد (واؤ معدولہ) + سو (و مجہول) + زی }
تفصیلات
iفارسی سے ماخوذ لفظ |خود| کے ساتھ فارسی مصدر |سوختن| سے فعل امر |سوز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب |خودسوزی| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٣ء کو "کاروانِ زندگی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
خود سوزی کے معنی
١ - خود کو جلانے یا تباہ کرنے کا عمل۔
"انسانیت عالمگیر پیمانے پر کس پستی بلکہ خود کشی اور خود سوزی کی منزل پر پہنچ گئی تھی۔" (١٩٨٣ء، کاروانِ زندگی، ٢٥٨)