خود مختار کے معنی

خود مختار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُد (واؤ معدولہ) + مُخ + تار }

تفصیلات

iفارسی سے ماخوذ لفظ |خود| کے ساتھ عربی سے مشتق اسم مفعول |مختار| لگانے سے مرکب |خود مختار| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٨٩١ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خود رائے","خود سر","خود کام","ذی اختیار","مطلق العنان"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

خود مختار کے معنی

١ - اپنے عمل پر قادر، بااختیار۔

"یہ آزاد یا خود مختار تصور سے فروتر ہے۔" (١٩٣١ء، نفسیاتی اصول، ٢٥٨)

٢ - شرائط کے ساتھ آزاد، تابع یا ماتحتی سے مبرا۔

"لبنان ایک خود مختار ملک کی حیثیت سے وجود میں آیا۔" (١٩٨٣ء، خانہ بدوش، ٢٥٢)

٣ - [ مجازا ] خود سر۔

"ایسی خود مختار ٹھہری کہ کوئی بڑا بوڑھا واقف کار اس کے ساتھ نہ رہے۔" (١٨٨٢ء، طلسم ہوش ربا، ٦٤٣:١)

٤ - خوبخود پرورش پانے والا۔

"جڑ کی شاخ تھوڑے ہی عرصے میں اپنی خود مختار جڑ آپ پیدا کر لیتی ہے۔" (١٩٠٤ء، تربیت جنگلات، ٦٣)

خود مختار کے مترادف

آزاد

آزاد, بااختیار, خودسر

خود مختار english meaning

crowdfree to decideindependentrushself-governingself-willed

Related Words of "خود مختار":