خوشامدی کے معنی

خوشامدی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُشا (و معدولہ) + مَدی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خوشامد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |خوشامدی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٩٧ء کو "بیاض قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ثنا گر","خوشامد گو","خوشامد کرنے والا","ستائش گر","للّو پتو كرنے والا","للّو پتو کرنے والا","مدح خواں","کاسہ لیس"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : خوشامَدِیوں[خُشا (و معدولہ) + مَدِیوں (و مجہول)]

خوشامدی کے معنی

١ - چاپلوس، منت سماجت کرنے والا، خوشامد کرنے والا۔

"چل خوشامدی! عشرت کی آواز سے شرم اور خوشی دونوں جذبوں کا اظہار ہو رہا تھا۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ٧١)

٢ - خوشامدانہ۔

"کیا او سے مدحت پاشا کے معاونین کی وہ چیئرز اور خوشامدی ستائیشیں بھول گئی ہیں جو . اوسکی مفروضہ کوششوں کے صلہ میں اوسے دی گئی تھیں۔" (١٨٩٣ء، بست سالہ عہد حکومت، ١٣)

خوشامدی کے جملے اور مرکبات

خوشامدی ٹٹو

خوشامدی english meaning

Given to flattering; a flatterera sycophantbe cloudy

شاعری

  • یاراں بودے کے سنگ میں ہے گھات کر سمجھنا
    باتاں خوشامدی کیاں جوں کات کر سمجھنا

محاورات

  • آٹا بڑا بوچا سٹکا(کھسکا) مفلسی میں خوشامدی کھسک گئے

Related Words of "خوشامدی":