خون بہا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Khoon-baha meanings and details

خون بہا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خُون + بَہا }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خون| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |بہا| لگانے سے مرکب |خون بہا| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تاوانِ قتل","جان کی قیمت","وہ نقدی جو مقتول کے وارث بعوض خون لیں","کفارۂ قتل"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

خون بہا کے معنی

١ - جان کا معاوضہ، وہ نقدی جو مقتول کے وارث اس کے عوض میں لیں، دیت۔

 مالک ہر دو جہاں، اس کی خبر ہے تجھے میرے شہیدوں کا ہے خاکِ وطن خون بہا (١٩٨٤ء، سمندر، ١٨)

٢ - [ کنایۃ ] بدلہ، قصاص۔

 کر چکا ہوں شدتِ حرماں سے تنگ آ کر معاف ہر فرو مایہ کو اپنا خون بہا تیرے لیے (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٩٧)

٣ - [ مجازا ] شراب کی بوتل یا مینا کی قیمت؛ معاوضہ، جرمانہ۔

"تقریباً تمام غزلوں کو کاٹ دیا . میں نے اپنی جمع کی ہوئی پونجی کا خون بہا طلب کیا تو کچھ نئی غزلیں وجود میں آئیں۔" (١٩٥٨ء، فکر جمیل (پیش لفظ)، ٩)

خون بہا or Khoon-baha english Translation

The price of bloodblood-moneya fine for bloor-shedding.(see under خون N.M *)

شاعری

  • جو خون بہا کر ملے‘ ہے خاک مذلت
    اس تخت پہ اس تاج پہ اس راج پہ لعنت
  • شیشہ ٹوٹا تو لیا دل کو دیت ساقی نے
    مجھ سوا کس نے دیا خون بہا شیشے کا

محاورات

  • آنکھ سے خون بہانا۔ کا دریا بہانا
  • انصاف کا خون بہانا / کرنا
  • ایک کا پسینہ گرے دوسرا خون بہانے کو تیار
  • پسینے کی جگہ خون بہانا یا کرانا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!