داؤدی کے معنی

داؤدی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دا + اُو + دی }

تفصیلات

iعبرانی زبان کے لفظ |داؤد| کے ساتھ فارسی قاعدے کے مطابق |ی| بطور لاحقۂ صفت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٦١١ء، کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

["داؤُد "," داؤُدی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت نسبتی

داؤدی کے معنی

["١ - سفید گیہوں جسے داؤد خانی بھی کہتے ہیں۔","٢ - ایک درخت یا اس کا پھول جو زرد اور سفید رنگ کا ہوتا ہے، گل داؤ دی۔","٣ - ایک طرح کی زرہ جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ حضرت داؤد علیہ السلام کی ایجاد ہے۔","٤ - ایک طرح کی آتش بازی۔ (فیر و اللغات)","٥ - ایک غیر سیاسی اور مذہبی فرقہ داؤدی بوہروں کی ایک جماعت جس کا سلسلہ یمن کے اسماعیلیوں سے ملتا ہے۔"]

["\"سب سے بہتر گیہوں کو داؤدی کہتے ہیں\" (١٨٤٥ء، دولت ہند، ٤١)","\"گل اشرفی، سورج مکھی، داؤدی گل عباسی، گل جعفری، گل صدبرگ وغیرہ پر ایک پھول جدا گانہ رنگ و بو و لطافت رکھتا ہے\" (١٩١٧ء، گلستان باختر، ٤٨٩:٣)"," زیب تن ہے جو ترے وہ زرہ داؤدی حلقوں کے چشموں سے ہوتا ہے یہی مدنظر (١٨٥٧ء، سحر (نواب علی)، قصائد سحر، ٦)","\"جو لوگ داؤدی دبستان کے رکن ہیں عموماً قدامت پسند لوگ ہوتے ہیں\" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ١٠٧)"]

["١ - حضرت داؤد علیہ السلام سے منسوب یا متعلق۔"]

[" کہیں گلشن میں نخل داؤدی کہیں بلبل کی لحن داؤدی (١٨٩١ء، طلسم ہوشربا، ٧١٩:٥)"]

داؤدی english meaning

["Relating to David","of David"]

Related Words of "داؤدی":