لحن داؤد

{ لح (فتحہ ح مجہول) + نے + دا + اود }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |لحن| کے ساتھ کسرہ اضافت لگا کر عربی اسم علم |داؤد| لگانے سے مرکب اضافی بنا۔ اردو زبان میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٠١ء کو "دیوان جوشش" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

لحن داؤد کے معنی

١ - حضرت داؤد علیہ السلام کی معجزانہ خوش نوائی کی طرف تلمیح، حضرت داؤد علیہ السلام کا دلکش لہجہ (جو زبور پڑھنے میں ہوتا تھا)؛ مراد : دلکش لہجہ، دل نشیں صوتی آہنگ۔

"لحنِ داؤدی کی شیرینی اسی قسم کے تلخ پھلوں کو پیدا کرنے کے لیے بروئے کار آئی تھیں۔" (١٩٨٦ء، اردو گیت، ٥٣٦)