داخلی دور کے معنی

داخلی دور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دا + خِلی + دَور (و لین) }

تفصیلات

iعربی سے ماخوذ اسم صفت |داخلی| کے ساتھ عربی ہی سے مشتق اسم |دور| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٤ء سے "ٹرانسسٹرتجربات" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

داخلی دور کے معنی

١ - [ برقیات ] اندر کا حصہ۔

"جونہی اُس (ٹرانسسٹر) کے داخلی دور میں ہلکی سی بجلی کی رو دوڑتی ہے تو بلب جل اٹھتا ہے۔" (١٩٧٤ء، ٹرانسسٹر سے تجربات، ٢٢)