داستان نویسی کے معنی
داستان نویسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ داس + تان + نَوی + سی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |داستان| کے ساتھ فارسی ہی سے اسم |نویس| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٥ء سے "تاریخ ادب اردو" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث )
داستان نویسی کے معنی
١ - داستان لکھنا، قصہ یا کہانی لکھنا۔
"نو طرز مرصع . میں فارسی انشا پردازی کی روایت کو داستان نویسی میں استعمال کیا گیا ہے۔" (١٩٧٥ء، تاریخ ادب اردو، ٢، ١٠٩٤:٢)