درآمدی
{ دَر + آ + مَدی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ مرکب |درآمد| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٦ء سے "جنگ، کراچی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت نسبتی
درآمدی کے معنی
١ - درآمد سے منسوب، باہر سے مال منگوانے سے متعلق۔
"ایک خطۂ پیداوار درآمد میں زیادہ نمایاں اور دوسرا درآمدی اشیاء کے استعمال میں کیوں اہم واقع ہوا ہے۔" رجوع کریں: (١٩٨٤ء، جدید عالمی معاشی جغرافیہ، ١٨)