دراز کے معنی

دراز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَراز }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد ہے۔ اردو میں فارسی سے ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٩١ء کو "بوستان خیال" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الماری یا میز كا كھنچتا ہوا خانہ","الماری یا میز کا کھنچتا ہوا خانہ","پھیلا ہوا","صندوق یا میز کا خانہ","طویل المسافت","لفظ ڈرائرز کا بگڑا ہوا ہے","نیچے پہننے کا تنگ پاجامہ"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

دراز کے معنی

["١ - نیچے پہننے کا تنگ پاجامہ۔ (جامع اللغات)"]

[" زخاک تابہ ثریا ہے اک سکوت دراز خلا میں آج بھی گم ہے زمین کی آواز (١٩٥٧ء، نبض دوراں، ٢٥٤)","\"تمام قبائل دور و دراز مقامات سے آتے تھے\" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ١١:٢)"," کیا گنج خفی کا راز بولوں کیا مختصر و دراز بولوں (١٨٧٤ء، جامع المظاہر، ٧٧)"]

["١ - طویل، لمبا (مدت گفتگو یا کوئی مادی شے۔ وغیرہ کے لیے)۔","٢ - طویل المسافت، دور (دور کے تابع کے طور پر مستعمل)۔","٣ - پھیلا ہوا۔ (جامع اللغات)","٤ - زیادہ، تفصیلی، (مختصر کی ضد)۔"]

دراز کے مترادف

خلل, طویل, لمبا, مدید, مستطیل

تفصیلی, زیادہ, طویل, لمبا, مدید, ممتد

دراز کے جملے اور مرکبات

دراز قامت, دراز قد, دراز دستی, دراز ریش, دراز دامن, دراز اندیشہ, دراز دست, دراز نفس, دراز نفسی, دراز بازو

دراز english meaning

helplesslengthylongundergo hardshipunderwear

شاعری

  • کوتاہ تھا فسانہ جو مرجاتے ہم شتاب
    جی پر وبال سب ہے یہ عمر دراز کا
  • قسمت کی اُلجھنوں کو عدم کس گُریز سے
    اس گیسوئے دراز کا بَل کہہ گیا ہوں میں
  • بکھر رہے ہیں ابھی سے حیات کے اجزا
    ابھی تو دوش پہ وہ کاکِل دراز نہیں
  • خدا دراز کرے عمر چرخ نیلی کو
    کہ بیکسوں کے مزاروں کا آشیانہ ہوا
  • تیری چادر میں تن سمیٹ لیا
    ہم کہاں کے دراز قامت تھے
  • الجھا ہے پاؤں یار کا زلف دراز میں
    لوآپ آپنے دام میں صیاد آگیا
  • تھی فوج پاے بند طریق شہ حجاز
    شقہ کھلا کہ دامن رحمت ہوا دراز
  • کرے دعواے ہم چشمی تو مژگان دراز اس کی
    چبھوئے خوب تتکلے نرگس شہلا کی آنکھوں میں
  • تجے کیوں لے کر جاوں واں میں سنگات
    کہ دور ہور دراز ہے اجوں شہ یوبات
  • ہے قصہ دراز کے سننے کی آرزو
    اس زلف تابدار کی تعریف سر کرو

محاورات

  • باندازہ گلیم پا دراز کن
  • حرامزادے کی رسی دراز ہے
  • دراز کرنا
  • دراز ہونا
  • درازی عمر
  • دست ‌طلب ‌دراز ‌ہونا
  • دست تظلم دراز کرنا
  • دست درازی
  • دست طلب دراز کرنا
  • دست غارت دراز کرنا

Related Words of "دراز":