درباری زبان کے معنی
درباری زبان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + با + ری + زُبان }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |درباری| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |زبان| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز اسم ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٨٦ء سے "مخزن المحاورات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث )
درباری زبان کے معنی
١ - عدالتی زبان۔
"گو ان ترکوں کی مادری زبان ترکی تھی مگر . علمی لحاظ سے بھی فارسی ہی ان کی درباری زبان تھی۔" (١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ١١٨)
٢ - شائِستہ یا فصیح زبان؛ کھڑی بولی۔ (مخزن المحاورات)