درخواست کے معنی
درخواست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + خاسْت (و معدولہ) }
تفصیلات
iفارسی مصدر |درخواستن| سے صیغہ ماضی مطلق |درخواست| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٠ء سے "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تمنا (کرنا گزارنا۔ ہونا کے ساتھ)","عرض حال"]
درخواستن دَرْخواست
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دَرْخواسْتیں[دَر + خاس (و معدولہ) + تیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : دَرْخواسْتوں[دَر + خاس (و معدولہ) + توں (و مجہول)]
درخواست کے معنی
"حضور نے ایک اس شکست خوردہ قوم کی جس پر آپ کو پورا قبضہ اور اختیار حاصل تھا درخواست اور پیش کی ہوئی شرط منظور کر لی۔" (١٩٦٣ء، محسن اعظم اور محسنین، ٦٧)
"بوڑھا . کچھ دیر خاموش کھڑا رہا اور پھر لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہنے لگا ایک بڑا تسلا لایا جائے۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ٨٧)
"یہ امر موجب دلچسپی ہے کہ میرامن نے (فورٹ ولیم کالج) کالج کمیٹی کی خدمت میں ایک درخواست بغرض وصولی انعام . دی تھی۔" (١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ٢٥)
درخواست کے مترادف
سوال, التماس
آرزو, ارداس, استدعا, التجا, التماس, بنتی, خواستگاری, خواہش, سوال, عرض, عرضداشت, عرضی, گزارش, معروضہ
درخواست english meaning
desirewishrequestdemandapplicationentreatypetitionappealor petition of appeal; proposaloffer tender(see under درا N.M. & SUF. *)A.D.Caid-decampcompanion
شاعری
- یہی درخواست پاس دل کی ہے
نہیں روزہ نماز کچھ درکار!