درد ناک کے معنی
درد ناک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَرْد + ناک }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم جامد |درد| کے ساتھ |ناک| بطور لاحقۂ صفت لگایا گیا ہے۔ اردو میں ١٦٣٥ء کو "تحفۃ العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پر درد","تکليف رسان","تکلیف دہ","جِسمانی یا ذہنی اذِّیت پیدا کرنے والا","درد میں مُبتلا","قابل افسوس","قابل رحم","قابل ہمدردی","ملال انگیز"]
اسم
صفت ذاتی
درد ناک کے معنی
١ - غمزدہ، رنجیدہ۔
"کوئی بڑی سریلی اور دردناک آواز میں گا رہا تھا۔" (١٩٨٣ء، جاپانی لوک کتھائیں (ترجمہ)، ٤٣)
٢ - رنج دکھ یا تکلیف دینے والا، تکلیف دہ۔
"اکبر کی لا دین سلطنت کو اسلامی سلطنت کہنا . حقیقت کے ساتھ دردناک مذاق ہے۔" (١٩٧٤ء، فاران، کراچی، اکتوبر، ٤٢)
درد ناک english meaning
Painful; piteous.
شاعری
- ہے غواصی یوعاشِقانہ غزل
یوں غزل سیتے درد ناک ہونا - دنیا میں کوئی شاد کوئی درد ناک ہے
یا خوشی ہے یا الم کے سبب سینہ چاک ہے