درزی کے معنی

درزی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + زی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |درز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگائی گئی ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا۔ اوستائی زبان میں |درز| کے مترادف |دربز| مستعمل تھا لیکن ممکن ہے اوستائی سے فارسی میں داخل ہوا ہو۔ اردو میں سب سے پہلے ١٦٠٥ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پارچہ تراش","پارچہ دوز","جامہ دوز","چُرانے کا عمل","چوری کرنے کا عمل","سوزن کار","سینے والا","لوٹ مار","کپڑا سینے کا پیشہ کرنے والا مرد","کسی کے مال کو ناجائز طور پر اٹھا لے جانے کا عمل"]

دَرْز دَرْزی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : دَرْزَن[دَر + زَن]
  • جمع غیر ندائی : دَرْزِیوں[دَر + زِیوں (و مجہول)]

درزی کے معنی

١ - وہ شخص جو پیشے کے طور پر کپڑا سینے کا کام کرتا ہو، وہ شخص جو کپڑا تراش کر سیتا ہو، خیاط۔

"میرے والد صاحب درزی تھے بھائی صاحب بھی درزی تھے۔" (١٩٨٦ء، تکبیر، کراچی، ٢٢ جولائی : ٤٤)

درزی کے مترادف

سوزن کار

چوری, خیاط, رَہزَنی, سرقہ, قَزّاقی, لُوٹ, ٹیلر, ڈاکَہ, ڈکیتی

درزی english meaning

[F~ پا+کوبیدن]dancedressmakerdress-makerdressmastertailortailor ; seamster

شاعری

  • تنگ چولی سو جگہ سے کسمساتی ہی چلی
    تنگ درزی سے کبھی ملتا نہیں وہ تنگ پوش
  • درزی سے اس نے گرم یہ گولا اٹھایا ہے
    دست فلک میں صبح نہیں آفتاب گول
  • پھڑکاتی ہے دل اپ کے درزی کی یہ صنعت
    انگیا میں بنایا بھی تو چریا کو بنایا
  • درزی کانپاہی کرے ٹھیک نہ جب تک سی لے
    کاڑھے ناکے میں سوئی کے کرے ٹانکے ڈھیلے
  • سینا پرونا عورتوں کا خاص ہے ہنر
    درزی کی چوریوں سے حفاظت پہ ہو نظر

محاورات

  • درزی کا کوچ قیام سب یکساں۔ گز قینچی اٹھائی اور چل ‌دیا
  • درزی کا کیا کوچ کیا مقام
  • درزی کی سوئی کبھی ٹاٹ میں کبھی کمخواب میں
  • درزی کے بند۔ سنار کی کھٹائی ۔ چھپگر کی سبزی
  • سنار ‌کی کٹھائی اور درزی کے بند
  • سنار کی کٹھالی اور درزی کے بند
  • سوئی، کترنا۔ گز۔ انگلیتا رکھے سو درزی کا بیٹا ہے
  • کیا ‌درزی ‌کا ‌کوچ ‌کیا ‌مقام

Related Words of "درزی":