درستگی کے معنی
درستگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دُرُس + تَگی }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |درست| کے ساتھ |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |درستگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٨ء سے "اطلاقی شماریات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے عیبی","درستی (کرنا۔ ہوچکنا۔ ہونا کے ساتھ)"]
دُرُسْت دُرُسْتَگی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : دُرُسْتَگِیاں[دُرُس + تَگِیاں]
- جمع غیر ندائی : دُرُسْتَگِیوں[دُرُس + تَگِیوں (و مجہول)]
درستگی کے معنی
١ - درست ہونا، درستی۔
"صغری مفروضہ وہ ہے جس کو مفروضے کی درستگی (Truth) لے کر بیان کیا جائے۔" (١٩٦٨ء، اطلاقی شماریات، ٢٢٠)
٢ - مضبوطی، تندرستی، صحت۔ (جامع اللغات)۔
"اس کا مقصد زبان کی درستگی اور الفاظ کا سلیقہ سکھانا ہوتا تھا۔" (١٩٨٣ء، برش قلم، ٢٩)
٣ - اصلاح، صحت، صفائی۔
درستگی english meaning
soundness; healthiness; fitnesscottage of sorrow [P]