درستی کے معنی

درستی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دُرُس + تی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |درست| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے اردو میں ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["راست بازی","غلطی نکالنا","مرمت (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","ٹھیک کرنا","ٹھیک ہونا"]

دُرُسْت دُرُسْتی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

درستی کے معنی

١ - درست سے اسم کیفیت، اصلاح، مرمت، ترمیم۔

"فکر یا ادراک کی درستی ضمن میں بھی ہو بہو ایسی ہی چیز واقع ہوتی ہے۔" (١٩٦٣ء، تجزیہ نفس (ترجمہ)، ٢٠٧)

٢ - ٹھیک کرنا، مناسب جگہ پر رکھنا۔

"میں اس وقت ڈاکٹر صاحب کے اسباب کی درسی میں مصروف ہوں۔" (١٩٣٦ء، راشدالخیری، گرداب حیات، ٦٠)

٣ - کچ دھات میں ملی ہوئی مٹی وغیرہ کو دھو دھو کر صاف کرنا۔

". یہ اکثر مٹی سے ملی ہوئی ہوتی ہے جس سے جدا کرنے کے عمل کو درستی کہتے ہیں۔" (١٩٤٨ء، اشیائے تعمیر (ترجمہ)، ١٠٨)

٤ - صفائی؛ ٹھیک کرنا؛ مرمت۔

"سیدھی طرف کے جنگل اور جھاڑی کا درستی سے انتظام کیا جاوے۔" (١٨٩٨ء، شکار نامہ نظام، ١٠١)

٥ - سچائی، راست بازی؛ تندرستی؛ موزونیت؛ مقعولیت۔ (جامع اللغات)

درستی کے مترادف

ترمیم, تسویہ

اصلاح, انتظام, ترتیب, ترمیم, تندرستی, راستی, سچائی, صحت, صلاح, گوشمالی, مرمت, معقولیت, موزونیت

درستی کے جملے اور مرکبات

درستیء افعال

درستی english meaning

Rectitude; fitnesspropriety; justness; exactnesscorrectnessaccuracy; soundness; healthiness; straightness; arrangementadjustment; amendmentcorrection; reformationreform.afflictcause to fretgrievepainreformation

شاعری

  • تیغیں سلاح خانہ سے نکلی ہیں بے شُمار
    ہے جابجا درستی اسبابِ کار زار
  • تُج مُکھ کے درس کا یو سورج درستی ہے
    تج نور جھمکنے تے سب جگ میں روشنی ہے
  • پاتا تھا درستی کا نہ موقع کوئی دستہ
    لاشے نظر آتے تھے سواروں کے دو رستہ

محاورات

  • ایک تندرستی (نہ) ہزار نعمت (ہے)
  • تندرستی ہزار نعمت ہے
  • ہزار ‌نعمت ‌(اور) ‌ایک ‌تندرستی

Related Words of "درستی":