درشت مزاج
{ دُرُشْت + مِزاج }
تفصیلات
iعربی زبان سے مشتق اسم |مزاج| بطور موصوف کے ساتھ فارسی زبان سے مشتق اسم صفت |درشت| لگانے سے مرکب توصیفی بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٥ء سے "لکھنو کی تہذیبی میراث" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
درشت مزاج کے معنی
١ - بدمزاج، درشت خو، بد دماغ، اکھڑ۔
"اب درشت مزاج پٹھانوں، نیم مہذب مرہٹوں، کم علم سکھوں اور غیر متمدن جاٹوں کے رسم و رواج نے تہذیبی روایات میں اپنے عمل دخل سے کوئی معیار باقی نہ چھوڑا۔" (١٩٧٥ء، لکھنؤ کی تہذیبی میراث، ١٢٨)