رحلت کے معنی

رحلت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ رِح (کسرہ ح مجہول) + لَت }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم مشتق ہے۔ اردو میں اصل مفہوم کے ساتھ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٨٢ء میں "رضوان شاہ و روح افزا" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کرنا ہونا کے ساتھ"]

رحل رِحْلْ رِحْلَت

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : رِحْلَتیں[رِح + لَتیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : رِحْلَتوں[رِح + لَتوں (و مجہول)]

رحلت کے معنی

١ - موت، انتقال، وفات۔

"فیض کی رحلت حجرۂ تاریک سے اٹھا کر، مجھے قلعہ لاہور کے شیش محل میں لے گئی۔" (١٩٨٦ء، فیضانِ فیض، ٥)

٢ - کوچ، سفر۔

"شبلی نے ممالک اسلامیہ کا سفر کیا . اس رحلت کے دلچسپ حالات سفرنامہ میں شائع ہو چکے ہیں۔" (١٩١٥ء، مقالات شیرانی، ١٧٣)

رحلت کے مترادف

خاتمہ, سفر, انتقال, وفات

اِرتحال, انتقال, دیہانت, روانگی, صفر, مرتیو, مرگ, موت, وفات, کوچ, کُوچ

رحلت english meaning

removaldeparturejourney; departure from this lifedeathdecease(rare) travelogue(rare) travelsdemise

شاعری

  • اتنے منعم جہان میں گزرے
    وقت رحلت کے کس کنے زر تھا
  • اس کی لوح قبر پر تاریخ رحلت اے شمیم
    حیف گیتی سے اٹھا جابر علی سید لکھو
  • کوس رحلت کی صدا آنے لگی عیشی اور
    ہم رہے راحلہ و زاد کا ساماں کرتے
  • مے کشو! ماتم کرو اب شاد کا
    ہائے کی مےخوار رحلت کر کیا

Related Words of "رحلت":