درشن کی پیاسی
{ دَر + شَن + کی + پِیا + سی }
تفصیلات
iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |درشن| کے بعد |کی| بطور حرف ربط لگا کر سنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |پیاسی| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٠٣ء سے "دورنگی دنیا" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( مؤنث )
اقسام اسم
- جنسِ مخالف : دَرْشَن کا پِیاسا[دَر + شَن + کا + پِیا + سا]
- جمع : دَرْشَنکی پِیاسیاں[دَر + شَن + کی + پِیا + سِیاں]
- جمع غیر ندائی : دَرْشَن کی پِیاسیوں[دَر + شَن + کی + پِیا + سِیوں (و مجہول)]
درشن کی پیاسی کے معنی
١ - دید کی طالب، دیدار کی منتظر۔
"سیاں درشن کی پیاسی نراسی توری۔" (١٩٠٣ء، دورنگی دنیا (نامعلوم مصنفین کے ڈرامے)، ٢٢٣:٩)