درماندگی کے معنی

درماندگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + ماں + دَگی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |درماندہ| کی |ہ| حذف کر کے |گی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٥١ء سے "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بسی","بے چارگی","بے کسی","درماندہ ہونا"]

درماندن دَرْمانْدَہ دَرْمانْدَگی

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

درماندگی کے معنی

١ - درماندہ ہونا، مجبوری، عاجزی، بے چارگی؛ تکلیف؛ مصیبت۔

"فن کار اپنے ایوان شاعری کو اپنی روح کے الاؤ سے روشن کرتا ہے اور سیاست . اس کی درماندگی کی دلیل ہے۔" (١٩٨٦ء، ن۔م۔راشد ایک مطالعہ، ١٤٥)

درماندگی english meaning

of kite-flying

شاعری

  • پھر وہی درماندگی بیچارگی
    پھر وہی صحرا ہے اور آوارگی
  • آگ سے، پانی میں بجھتے وقت، اٹھتی ہے صدا
    ہر کوئی، درماندگی میں، نالے سے ناچار ہے

محاورات

  • دوست آں باشد کہ گیر ددست دوست۔ در پریشاں حالی و درماندگی