درماندہ کے معنی

درماندہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + ماں + دَہ }

تفصیلات

iفارسی مصدر |درماندن| سے صیغہ حالیہ تمام |درماندہ| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٦٠٩ء سے "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بے بس","بے چارہ","بے کس","مصیبت زدہ"]

درماندن دَرْمانْدَہ

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

درماندہ کے معنی

١ - تھکا ماندہ، خستہ۔

"لوٹ آئے گی تیری نگاہ درماندہ ہونے کی حالت میں تھک کر۔" (١٩٧٤ء، مقالات کاظمی، ٣٢)

٢ - عاجز، مجبور، بے بس، لاچار؛ نادار۔

 قافلے ہیں کتنے درماندہ خرام گرد، راہوں سے نہ منزل سے اٹھی (١٩٨١ء، چراغِ صحرا، ٨٢)

٣ - مصیبت زدہ، خستہ و خراب، بدحال۔

"میں پھر یقین دہانی چاہتی تھی کہ مجھے درماندہ چھوڑ تو نہیں دیا جائے گا۔" (١٩٨٢ء، میرے)

درماندہ english meaning

helplessdestitutewithout remedy(rare) sparkmoth

شاعری

  • آسمان کے چاند اور ستارے
    تیرے میرے خواب نہ ہوں!
    دیر رہیں جو آنکھوں میں تو خواب پرندے بن جاتے ہیں
    لاکھ انہیں آزاد کرو یہ پھر کر واپس آجاتے ہیں
    یہ جو قفس کے دروازے میں پر پھیلائے بیٹھے ہیں
    یہ درماندہ ‘ اوگن ہارے
    تیرے میرے خیال نہ ہوں!


محاورات

  • ازیں سو راندہ و ازراں سو درماندہ
  • پیر تو آپ ظہیر( ہی درماندہ ہیں) شفاعت کس کی کریں (کریں گے)
  • رنگریز بریش خود درماندہ

Related Words of "درماندہ":