درمیانی دور کے معنی

درمیانی دور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + مِیا + نی + دَور (و لین) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |درمیانی| کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |دور| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٤ء سے "رفیق طبعی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم ظرف زمان ( مذکر )

درمیانی دور کے معنی

١ - درمیانی زمانہ، دو زمانوں کے بین، بیچ کا عرصہ۔

"سب سے زیادہ مشہور اور اہم اسٹرابو (Strabo) (رومی جغرافیہ دان) کی وہ تصانیف ہیں جو سترہ جلدوں پر مشتمل ہیں اور جنہیں اس نے ٢٠ قبل مسیح اور ٢٠ بعد از مسیح کے درمیانی دور میں تحریر کیا تھا۔" (١٩٦٤ء، رفیق طبعی جغرافیہ، ٥)