درمیانی فاصلہ کے معنی

درمیانی فاصلہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَر + مِیا + نی + فا + صِلَہ }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت |درمیانی| کے ساتھ عربی سے مشتق اسم |فاصلہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٦٤ء سے "عملی جغرافیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر )

درمیانی فاصلہ کے معنی

١ - بیچ کا رقبہ یا فاصلہ۔

"ہموار ڈھلان ظاہر کرنے کے لیے ایسے خطوط کنٹورز کھینچے جاتے ہیں جن کا درمیانی فاصلہ یکساں ہوتا ہے۔" (١٩٦٤ء، عملی جغرافیہ، ١٩)