درندہ خصلت کے معنی
درندہ خصلت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَرِن + دَہ + خَص + لَت }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |درندہ| کے ساتھ عربی زبان سے مشتق اسم |خصلت| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٧٣ء سے "مطلع العجائب" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
درندہ خصلت کے معنی
١ - بے رحم، سنگدل، ظالم، شقی القلب۔
"ہری سنگ اپنے درندہ خصلت ڈوگروں کے لشکر کی راہنمائی کر رہا تھا۔" (١٩٤٩ء، خاک و خون، ٥٩٩)