دروغ آمیز کے معنی

دروغ آمیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دَروغ (و مجہول) + آ + میز (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |دروغ| کے ساتھ فارسی مصدر |آمیختن| سے صیغہ امر |آمیز| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٨٦ء سے "فکشن۔ فن اور فلسفہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

دروغ آمیز کے معنی

١ - جھوٹا (بیان وغیرہ) جس میں جھوٹ شامل ہو۔

"یہ پاکیزہ وعظ کی روح تھی ایک دروغ آمیز چیز جس کو انہوں نے ہدف بنا رکھا تھا۔" (١٩٨٦ء، فکشن۔ فن اور فلسفہ، ١٥٦)