درپردہ کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word dar-parda meanings and details
درپردہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + پَر + دَہ }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |در| کے ساتھ فارسی ہی سے ماخوذ اسم |پردہ| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت نیز متعلق فعل استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٧٨٣ء سے "لیلٰی مجنوں، ہوس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(تابع فعل) خفیہ","پیٹھ پیچھے","چوری چھپے","خفیہ طور پر"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
درپردہ کے معنی
جن دعاؤں سے میں پہنچا ہوں حریم ناز تک کیا کہوں در پردہ تھیں کس کی دعائیں میرے ساتھ (١٩٨٦ء، فاران (عروج زیدی)، کراچی، جولائی، ٤٣)
"ظاہر میں گھی کھچڑی تھا درپردہ کچھ اور یہ منافقت نہ تھی مجبوری تھی۔" (١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ١٢٨)
"یہاں عیسائیت کی ترغیب یا اپنے دین سے بے رغبتی کی تربیت درپردہ ہوتی ہو گی۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ١٦٢)
درپردہ or dar-parda english Translation
HiddenSecretlySmoke-Filled RoomSneaking
شاعری
- نہیں ہے شیفتہ درپردہ تجھ پہ غیر تو کیوں
لگائی آنکھ ترے شہ نئیں کے پردے پر - بیخودی درپردہ ہے ہنگامہ ساز انجمن
گوشۂ خاطر میں ہیں وہ اہل محفل سے الگ - درپردہ نہیں ہے نور تیرا
ہر ذرے میں ہے ظہورتیرا - چھیڑتے ہیں مجھے درپردہ شب وصل رقیب
راگ کے رنگ میں سب رات گنوا دیتے ہیں - پلایا ہے لہو کانٹوں نے درپردہ بہاروں کو
یہ وہ جوہر ہے جو پھولوں میں بھی نایاب ہوتا ہے