درہم کے معنی

درہم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ دِر + ہَم }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم جامد |درم| ہے جو کہ پہلوی زبان سے فارسی میں آیا۔ درہم فارسی کے اس اسم معرب صورت ہے۔ اردو میں ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["الٹ پلٹ","ایک چاندی کا سکہ جو دینار کا بیسواں یا پچیسواں حصہ ہوتا ہے","ایک وزن","بے ترتیب","تتر بتر","تہ و بالا","خلط ملط","رم کے برابر","ملے جلے","ناراض (کرنا ہونا کے ساتھ)"]

دِرَم دِرْہَم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : دِرْہَموں[دِر + ہَموں (و مجہول)]

درہم کے معنی

١ - چاندی کا سکہ۔

"ایل غازی نے جو سکے جاری کئے ان میں صرف کانسی کے سکے دریافت ہوئے ہیں جنھیں درہم کہا جاتا ہے۔" (١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٧٢٨:٣)

درہم english meaning

(Plural) bobbed hairconfounded ; confuseddisarrangeddrachmjumbledlying in a state of messmoneysilver coinupset

شاعری

  • آنکھ کے لڑتے تری آشوب سا برپا ہوا
    زلف کے درہم ہوئے اک جمع برہم ہوگیا
  • کیوں نہ درہم برہم اپنا ہو مزاج
    بات کہتے یار برہم ہوگیا!
  • شکوہ عبث ہے میر کہ کڑھتے ہیں سارے دن
    یا دل کا حال رہتا ہے درہم تمام شب
  • شاید کہ کام صبح تک اپنا کھنچے نہ میر
    احوال آج شام سے درہم بہت ہے یہاں
  • جو نقش پا ہے درہم زر سے نہیں ہے کم
    رکھتے ہیں کیا پدم بت زردار پاؤں میں
  • حرف سکہ اک اندرز ہے پردے میں حارص کو
    تبسم ریز گویا حرص پر ہے نقش درہم کا
  • سرو تہ و بالا ہوتا ہے، درہم برہم شاخ گل
    ناز سے قد کش ہوکے چمن میں ایک بلا تم لاتے ہو
  • اگر وہ ملتفت ہووے ہماری بات پر یک چھن
    نوازوں میں خزینہ اس اپر اس دل کے درہم کا
  • شعلہ درہم شمع کا جب باؤ سے ہوئے ہے کہیں
    یاد آجائے مجھے اس کی وہ جھنجھلانے کی طرح
  • کھینچ لی تیغ یداللہ جو ہوکر برہم
    ایک ہی وار میں فوجیں ہوئیں برہم درہم

محاورات

  • درہم برہم
  • درہم برہم ہونا
  • صفوں میں درہمی برہمی ہونا
  • صفوں میں درہمی و برہمی ہونا
  • محفل درہم برہم کرنا
  • محفل درہم برہم ہونا
  • مرقع درہم برہم ہونا

Related Words of "درہم":