درہم و برہم کے معنی
درہم و برہم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ دَر + ہَمو (و مجہول) + بَر + ہَم }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |درہم| کے بعد |و| بطور حرف عطف لگا کر فارسی ہی سے ماخوذ اسم |برہم| لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٨٠٣ء سے "گل بکاولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی
درہم و برہم کے معنی
١ - منتشر، تِتر بتر، تہ و بالا، الٹ پلٹ۔
"غضب خدا کا، دیکھتے ہی دیکھتے، زندگی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔" (١٩٨٦ء، نگار، کراچی، جولائی، ٤٤)
٢ - ناراض، برہم۔
"شہزادہ خاور سیاہ یہ حال سن کے نہایت درہم برہم ہوا۔" (١٨٨٣ء، کوچک باختر، ٧)
٣ - گڈمڈ، مخلوط، اوپر تلے یا تلے اوپر۔
"جو نے میں بیس سیر پانی ڈال کر خوب دونوں کو درہم برہم کردے۔" (١٨٤٥ء، مجمع الفنون (ترجمہ)، ١٩٦)
درہم و برہم english meaning
["to confuse","confound","jumble","turn-topsy-turvy","to disorganize"]